تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

نیوزی لینڈ کے وزیراعظم افغانستان کا خفیہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

جنگ نیوز -
ویلنگٹن…جنگ نیوز… نیوزی لینڈ کے وزیراعظم جوہن کی افغانستان کا 3 روزہ خفیہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے? فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جوہن کی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے وزیراعظم نے گذشتہ تین روز افعانستان میں گزارے? اسی دوران انہوں نے افغانستان کے صدر حامد کرزئی اور دیگر اعلی? افغان عہدیداروں کے علاوہ عام شہریوں سے بھی ملاقاتیں کیں? انہوں نے افغانستان میں تعینات نیوزی لینڈ کے فوجیوں سے ملاقاتیں بھی کیں? افغانستان میں اس وقت نیوزی لینڈ کے 210 فوجی تعینات ہیں? افغانستان سے روانگی کے موقع پر نیوزی لینڈ کے وزیراعظم نے کہاکہ افغانستان کی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ وہاں سلامتی اور ترقی کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں? انہوں نے کہاکہ افغانستان میں صورتحال کی بہتری کیلئے کسی ایک ملک کی امداد کافی نہیں بلکہ اس کیلئے عالمی برادری کو مربوط کی کوششوں کو یقینی بنانا ہوگا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.