5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لاہور: فائر فائیٹرز ڈے کے موقع پر ریسکیو1122 کی تقریب
جنگ نیوز -
لاہور …لاہور میں عالمی فائر فائیٹرز ڈے کے موقع پر ریسکیو1122 کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں آگ پر قابو پانے کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا? ریسکیو1122 کی اکیڈمی میں منعقد کی جانے والی تقریب میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ریسکیورز نے شرکت کی اور آگ پر قابو پانے کا عملی مظاہرہ پیش کیا? ریسکیو1122 کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد ان ہیروز کو یاد کرنا ہے جنھوں نے دوسروں کی زندگی بچاتے ہوئے اپنی زندگیاں قربان کردیں،تقریب میں ریسکیورز نے مارچ پاسٹ بھی کیا?