تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

مانسہرہ :پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ، چار اہلکار شہید، ایک زخمی

جنگ نیوز -
مانسہرہ …مانسہرہ کے علاقے غازی کوٹ میں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا?پولیس کے مطابق آج صبح مانسہرہ کے علاقے غازی کوٹ میں صدرتھانے کی حدود میں ٹول پلازہ کے قریب قائم چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ہیڈکانسٹیبل مشتاق،پولیس اہلکار زاہد ،نعیم اورنسیم موقع پر ہی جاں بحق جبکہ کانسٹیبل فیصل زخمی ہوگیا?زخمی کانسٹیبل کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ پیڈ کوارٹر اسپتال مانسہرہ منتقل کردیاگیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.