5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
انڈونیشیا:پارلیمنٹ ہاؤس کی تعمیر پر18کھرب روپے کا خرچ
جنگ نیوز -
جکارتا…فارن ڈیسک… انڈونیشیا کے پارلیمنٹ ہاو?س بنانے پر18کھرب روپیا(1.8ٹریلین انڈونیشن روپیا) خرچ کیا جائے گا? انڈونیشیا کے اخبار ’جکارتا پوسٹ‘ کے مطابق انڈونیشیا کرپشن واچ نے ایوان نمائندگان کے صحن میں کانفرنس کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے اس منصوبے کو شدید تنقید کانشانہ بنایا جس پر18کھرب روپیا خرچ کیا جائے گا? آئی سی ڈبلیوکے ترجمان عبدالله ڈھلان کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندے صرف اپنے مفاد کا خیال رکھتے ہیں اور جس عوام کی وہ نمائندگی کرتے ہیں ان کا انہیں کوئی خیال نہیں?ملک میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد اسکولوں کی عمارات کی مرمت کی ضرورت ہے جن میں سے 45فی صد عمارتیں زمین بوس ہونے والی ہیں?