5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
وقار یونس ٹیم کی ناقص فیلڈنگ پر برہم،سیمی فائنل تک رسائی کیلئے پرامید
جنگ نیوز -
بارباڈوس…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے قومی کھلاڑیوں کی فیلڈنگ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے، انہوں نے ساتھ ہی امید ظاہر کی ہے کہ دفاعی چیمپین اب بھی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں?بارباڈوس میں کھیلے گئے سپر ایٹ مرحلے کے میچ کے بعد کوچ وقار یونس نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے ٹیم میچ ہاری? انہوں نے مزید کہا کہ148 رنز کا ہدف پاکستانی بولنگ اٹیک کیلئے کافی تھا مگر فیلڈرز نے پانچ کیچ گرا کر مایوس کیا?وقار یونس نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم ابھی ایونٹ سے باہر نہیں ہوئی ہے، اگلے دو میچز جیت کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی کوشش کریں گے، پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ ہفتے کو نیوزی لینڈ اور پیر کو جنوبی افریقا سے کھیلے گی?