تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو تھائی لینڈ کے سفر کی ممانعت کر دی

جنگ نیوز -
بنکانک…فارن ڈیسک… کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو تھائی لینڈ کے سفر کی ممانعت کردی? برطانوی خبر رساں ادارے’رائٹر‘کے مطابق تھائی لینڈ کے وزیر اعظمAbhisit Vejjajiva کی طرف سے ملک میں اپریل سے ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو سفری ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تھائی لینڈ کے سفر سے اجتناب کریں? تھائی لینڈ میں کشیدگی کی وجہ سے27افراد کی ہلاکت اور 100افراد کے زخمی ہونے کے بعد ایمرجنسی کا نفاذ کردیا گیا تھا? تھائی لینڈ کی سیاحت کی صنعت کو اس سے شدید دھچکا پہنچا ہے یہ صنعت ملکی معیشت میں6فی صد کی حامل ہے?تازہ اعداوشمار کے مطابق تھائی لینڈ میں روازنہ16989سیاح پہنچتے ہیں جو2009سے3.6فی صد کم ہیں?2009میں 841,000 برطانوی،627,000 امریکی ،647,000 آسٹریلین،573,000 جرمن ، 170,000 کینیڈین،88,000 نیوزی لینڈ،10لاکھ جاپانی،778,000 چینی اور350,000 تائیوانی سیاحوں نے تھائی لینڈ کا دورہ کیا ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.