تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

امریکا کے پاس10ہزار سے زائد جوہری ہتھیار ہیں، رپورٹ

جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک…امریکا کے پاس10ہزار سے زیادہ نیوکلیئر ہتھیار ہیں اور ان میں سے ہر ایک ایٹمی ہتھیا ر1945میں ہیروشیما پر گرائے جانے والے بم سے کئی سو گنا شدت کا حامل ہے جس نے دو لاکھ افراد ہلاک کردئیے تھے?برطانوی اخبار ’ڈیلی مرر‘ کے مطابق روس کے پاس بھی اتنے ہی ایٹمی ہتھیا رہیں?امریکا صرف پانچ مستقل طاقتوں کے پاس ہی ایٹمی ہتھیاروں کی موجودگی اورتوازن کو قائم رکھنا چاہتا ہے? ورلڈ آرڈر اسرائیل اور بھارت کے ایٹمی صلاحیت کو بھی قبول کرنے کو تیا ر ہے?اسرائیل نے اپنا بم بنانے کی مدد امریکا اور فرانس سے حاصل کی جب کہ بھارت نے امریکا سے معاہدہ کیا?پاکستان نے بھی بھارت کی طرح این پی ٹی پر دستخط نہیں کئے لیکن پاکستان کے ساتھ دوسرے طریقے سے سلوک کیا جا رہا ہے? ورلڈ نیو کلیئر آرڈر شمالی کوریا کے پاس بھی نیوکلیئر ہتھیاروں کی موجودگی پر برہم ہے ?شمالی کوریا نے 2003سے این پی ٹی سے دستبرادری اختیار کر لی تھی?اسرائیل کے پاس200سے300ایٹمی ہتھیار ہیں لیکن ورلڈ آرڈر اسے مقدس گائے کا درجہ دیے ہوئے ہے?اخبار کے مطابق این پی ٹی کا مقصد پانچ مستقل طاقتوں کی دنیا میں اپنی جوہری ہتھیاروں پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش ہے?






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.