تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پاکستانی معیشت عالمی بحران سے نہیں اندرونی خلفشار سے متاثر ہوئی،اقوام متحدہ

جنگ نیوز -
نیویارک …اقوام متحدہ کے معاشی وسماجی کمیشن برائے ایشیا اور پیسیفک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی معیشت عالمی معاشی بحران سے نہیں بلکہ امن و امان کی خراب صورتحال اور دہشتگردی سے متاثر ہوئی ہے?اقوام متحدہ کے معاشی وسماجی کمیشن برائے ایشیا اور پیسیفک کی جاری کردہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان میں 2009کے دوران بڑی صنعتوں میں ترقی کی شرح منفی رہی تاہم رواں مالی سال اس میں بہتری کی امید ہے? رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت اخراجات میں کمی اور روزمرہ استعمال کی اشیا کی فراہمی بہتر بنانے کی کوشش کررہی ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.