5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ٹی 20ورلڈ کپ: پاکستان بک میکرز کی فیورٹ لسٹ سے باہر ہوگیا
جنگ نیوز -
کراچی …آئی سی سی ورلڈ ٹی20میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم بک میکرز کی فیورٹ لسٹ سے بھی باہرہوگئی ہے ، کرکٹ پر سٹہ بازی کی انٹرنیشنل مارکیٹس میں پاکستان کے ورلڈ کپ جیتنے پر سب سے زیادہ ریٹس آفر کئے جارہے ہیں?انٹرنیشنل مارکٹس میں بک میکرز نے آسٹریلیا کو ورلڈ ٹی20جیتنے کیلئے فیورٹ ٹیم قرار دے دیا ہے جبکہ اس فہرست میں جنوبی افریقا کا نمبر دوسرا اور بھارت کا نمبر تیسرا ہے ? آن لائن بیٹنگ کی ویب سائٹbetfair کے مطابق پاکستان اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے جس کی فتح کا ریٹ 14-1ہے? یعنی اگر اس وقت کوئی پاکستان کے ورلڈ کپ جیتنے پر رقم لگائے تو اس کو پندرہ گنا رقم ملے گی? اس وقت چوں کہ سیمی فائنل لائن اپ واضح نہیں اس لئے آسٹریلیا کی کامیابی پر بھی سٹہ بازوں کو تین گنا رقم آفر کی گئی ہے، ساوتھ افریقا کی آن لائن بیٹنگ کی کمپنی نے پاکستان کی کامیابی پر سولہ گنا رقم آفر کردی ہے ?