5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
شارٹ فال میں کمی،پشاور میں گزشتہ شب صرف دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ
جنگ نیوز -
پشاور…ملک میں حالیہ بارش اور گرمی کی شدت میں کمی کے باعث بجلی کا شارٹ فال کم ہوگیا جس سے پشاور میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب صرف دو گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی گئی?پشاور کے شہریوں نے گزشتہ روز جمعرات کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے بغیر دن گزارا، جبکہ شہری و نواحی علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب صرف دو گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی گئی جس سے شہریوں کو خوشگوار حیرت ہوئی? پیسکو ترجمان شوکت افضل کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کو اس وقت 350میگا واٹ شارٹ فال کا سامنا ہے?