تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

روم ماسٹر ٹینس: وینس ولیمز آؤٹ، ایوانووچ اور سرینا کی کامیابیاں جاری

جنگ نیوز -


روم … امریکا کی وینس ولیمز روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں، جبکہ اینا ایوانو وچ اور سرینا ولیمز کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ?روم میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک یلینا ینکووچ نے امریکہ کی وینس ولیمز کو یک طرفہ میچ میں شکست دے کر سب کو حیران کر دیا? وینس ولیمز آؤٹ آف فارم نظر آئیں اور صرف ایک گیم جیت سکیں، ینکووچ کی جیت کا اسکور چھ صفر اور چھ ایک رہا، دوسری جانب اینا ایوانووچ کا مقابلہ تھا13،سیڈ نادیہ پیٹرووا سے جسے سابق ٹاپ کھلاڑی نے با آسانی چھ دو اور سات پانچ سے جیت کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی، ٹاپ سیڈ اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے روس کی ماریہ کیریلنکو کو چھ ایک اور چھ چار سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.