5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ہائی کورٹس نے دو برس میں 11508 مقدمات نمٹائے،وزیر قانون
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے سینیٹ کو بتایا ہے کہ صوبائی ہائی کورٹس میں گذشتہ دو برسوں میں قتل،اغوا اور دہشت گردی کے 11508 مقدمات نمٹائے گئے جبکہ15077 مقدمات زیر التوا ہیں ?سینیٹ کا اجلاس چیئرمین فاروق نائیک کی زیر صدارت ہوا?وزیرقانون نے اپنے تحریری جواب میں کہا کہ سب سے زیادہ زیرالتوا مقدمات14267 لاہور ہائیکورٹ کے ہیں جس کی وجہ پنجاب کی زیادہ آبادی اور ہائیکورٹ لاہور میں ججوں کی کم تعداد ہے?انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے کبھی ججوں میں اضافے کا مطالبہ نہیں کیا گیا?ایوان میں ملک کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی خستہ حالی،او جی ڈی سی ایل ملازمین کی بحالی،تعلیم اور صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی پر بات کی گئی ? ایوان کو بتایا گیا کہ پاکستان بیت المال نے 15 اپریل2010 تک1882 مستحق افراد کو ایک کروڑ تیس لاکھ روپے کی رقم تقسیم کی ?