تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

بینظیر بھٹو کے قاتل اپنے انجام سے بچ نہیں سکیں گے،وزیراعظم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کو کہہ دیا ہے کہ آئندہ بجٹ غریب پرور ہونا چاہیے?ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی اور اس معاملے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ?ریڈیو پر ماہانہ خطاب میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آئینی اصلاحات سے عوامی مسائل کے حل کے طریقہ کار کا تعین ہوگیا ہے?وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کی کمی پر قابو پانے کے لیے مختصر، درمیانی اور جامع مدت کی حکمت عملی بنائی گئی ہے،جس سے ایک ہزار میگاواٹ بچت ہوئی ?وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ پر واضح کردیا ہے کہ پورے خطے کو دہشت گردی کا سامنا ہے ? بھارتی وزیر اعظم نے مذاکرات کی بحالی پر رضامندی کا اظہار کیا ہے? انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے قاتل اپنے انجام سے بچ نہیں سکیں گے اوربینظیر بھٹو کا خون ضرور رنگ لائیگا?وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ کوغریب پرور بجٹ بنانے کی ہدایت کی ہے?غریبوں کے لیے شادی کی گرانٹ 70 ہزار روپے تک بڑھا دی گئی ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.