تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

اسٹیل ملز بند نہیں ہورہی،جلد بیل آؤٹ پیکیج پیش کردینگے،وزیر صنعت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر صنعت و پیداوار میر ہزار خان بجارانی نے اسٹیل ملز کی بندش کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل کو خسارے سے نکالنے کیلئے بیل آؤٹ پیکیج جلد پیش کر دیا جائیگا ?وفاقی وزیر کے اس بیان کے باوجود پاکستان اسٹیل ملز میں جاری بحران کی وجہ سے ملازمین کی جانب سے مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا? اس موقعے پر یونائیٹڈ ورکرز فرنٹ کے اراکین کا کہنا تھا کہ وہ اسٹیل ملز کو بند نہیں ہونے دینگے? انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسٹیل ملز کی لوٹی ہوئی رقم واپس دلائی جائے تاکہ مالی بحران پر قابو پایا جاسکے اور پیدوار عمل دوبارہ معمول پر آسکے?اسلام آباد میں جیونیوز سے بات کرتے ہوئے میر ہزار خان بجارانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل کے لئے بیل آؤٹ پیکیج کی وزرات خزانہ سے منظوری لی جا رہی ہے?انھوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل کے لیے آئرن اوور ایران سے منگوایا جا رہا ہے، جبکہ بھارت سے بھی آئرن اوور برآمد کرنے کی بات چیت چل رہی ہے ?ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل قومی ادارہ ہے اوراسے منافع بخش بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.