5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
مانسہرہ:جاں بحق پولیس ا ہلکارسرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
جنگ نیوز -
مانسہرہ…ضلع مانسہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے چار پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن مانسہرہ میں ادا کی گئی ?نماز جنازہ میں صوبائی وزرا ،پولیس افسران ، عمائدین اور علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی?چاروں اہلکاروں کو ان کے آبائی قبرستانوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا?جاں بحق ہیڈ کانسٹیبل مشتاق، کانسٹیبل زاہد،نعیم اورنسیم کو داتہ پولیس چیک پوسٹ پر آج صبح نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا جبکہ کانسٹیبل فیصل زخمی ہوا تھا جو اب تک بیان دینے کے قابل نہیں ہے ? صدر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے?