5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ایشوریہ رائے دنیا کی 100بااثر خواتین کی فہر ست میں شامل
جنگ نیوز -
ممبئی ... بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن دنیا کی بااثر خواتین کی فہر ست میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں?ذرائع کے مطابق معروف امریکی جریدے نے دنیا کے 100ایسے با اثر خواتین کی فہر ست جاری کی ہے جو اپنے شعبوں میں نمایا ں کارکردگی کے علاوہ اپنے گردوپیش کے لوگوں پر اثر بھی رکھتی ہیں? میگزین کی اس فہر ست میں ایشوریہ کے علاو ہ کو نڈالیزا رائس(Condoleezza Rice)،Stella McCartney،سارہ پالن اور نورا رابرٹ جیسی نمایا ں خواتین بھی شامل ہیں? مس ورلڈ کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی ایشوریہ رائے آج بالی وڈ انڈسٹری کا روشن ستارہ ہیں?انہوں نے نہ صر ف بالی وڈ میں بلکہ ہالی وڈ میں بھی میں اپنے فن کا لوہا منوایا ہے?