5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
عطا آباد جھیل کی سطح بلند، لینڈ سلائیڈنگ بھی مسلسل جاری
جنگ نیوز -
ہنزہ…عطا آباد جھیل میں پانی کی سطح آج مزید بلند ہوئی ہے?جبکہ عطا آباد گاؤں میں مسلسل لینڈ سلائیڈنگ ہورہی ہے جس سے مقامی افراد میں خوف و ہراس بڑھ گیاہے?عطا آباد جھیل میں آج پانی کی آمد5400 کیوسک اور اخراج5200 کیوسک ہے?سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ چار پانچ روز سے ہنزہ نگر میں موسم خوش گوار ہے اور دھوپ تیز ہونے کی وجہ سے گلیشئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں جس سے جھیل میں پانی کی سطح گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران4انچ مزید بلند ہوئی ہے?دوسری جانب ششکٹ کے متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ہنزہ کے آئی ڈی پیز کیمپوں میں منتقل کیا جائے ?آج یہاں موسم صاف ہونے کے باعث متاثرین کو امدادی اشیا پہنچانے کے لئے ہیلی سروس بھی جاری ہے?