5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی میں فائرنگ سے3افراد ہلاک،مختلف علاقوں میں کشیدگی
جنگ نیوز -
کراچی… کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے3افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متاثرہ علاقوں میں صورت حال کشیدہ ہے?واضح رہے کہ گذشتہ تین روز کے دوران سیاسی ومذھبی جماعتوں سے وابستہ10افراد ہلاک ہوچلے ہیں?پولیس کے مطابق ناظم آباد نمبر7 کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نجی اسپتال کے پیتھولیجسٹ34 سالہ نسیم حسین جعفری کو ہلاک کردیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی جبکہآج صبح نیو کراچی سیکٹر5 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا ?جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت قاری رضوان قادری کے نام سے ہوئی اور اس کی میت سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے ? سنی تحریک کے ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والا نوجوان ان کی جماعت کا کارکن تھا ?واقعے کے بعد علاقے میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع اور، کاروباری مراکز بند ہوگئے جبکہ مشتعل افراد نے گاڑیوں اور املاک کوبھی نذرآتش کردیا? صورتحال پر قابو پانے کے لیے متاثرہ علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی?تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے?