تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

گوادر:امداد کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف متاثرین کا احتجاج

جنگ نیوز -
گوادر…گوادر میں طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والی تباہ کن صورتحال پر قابو پانے کے لئے آج دسویں روز بھی تمام متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں?تاہم حکومت کی جانب سے خصوصی پیکیج کا اعلان نہ ہونے پر متاثرین سراپا احتجاج ہیں?گوادر کے متاثرہ علاقوں جیونی اور پشیکان سمیت دیگر علاقوں میں زمینی رابطے بحال ہونے کے بعد صورتحال میں بہتری دیکھی جارہی ہے?تاہم اکثر علاقوں میں امداد کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف لوگوں کا احتجاج بھی جاری ہے?گزشتہ شب متاثرہخواتین نے ڈپٹی کمشنر ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے فوری طور پر امداد دی جانے کی تسلی پر وہ منتشر ہوگئیں?طوفانی بارشوں کے دس روز بعد بھی متاثرہ علاقوں میں سروے کا کام مکمل نہیں ہوسکاہے?ضلع بھر میں ماہی گیری کے لئے معطل ہونے والی سرگرمیاں بدستور برقرار ہیں جس کی وجہ سے ماہی گیروں کے روزگار کے ذرائع بھی منقطع ہیں? متاثرہ ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ وہ چھت سے محروم ہونے کے بعد ذریعہ معاش کے ختم ہوجانے پر بھی انتہائی پریشان ہیں?انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ ماہی گیروں کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جائے ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.