تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بالی وڈ اداکاروں پر نامور مصورایم ایف حسین کی تنقید

جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بھارت کے متنازعہ پینٹر اور جلا وطنی کے بعد قطر کی شہریت اختیار کرنے والے نامور مصورمقبول فدا حسین نے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکاروں کے بارے میں اپنے نادر خیالات کا کھل کر اظہار کیا ہے?بقول فدا حسین مادھوری ڈکشٹ اپنے کیریر میں مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچنے کے بعد بھی بالی ووڈ کے مخصوص رنگ میں نہیں رنگیں اور ان کا کردار نبھانے کا انداز ایک بہترین ہیروئن کی ترجمانی کرتا ہے?کترینہ کیف کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اداکاری کے معاملے میں صفر ہے لیکن خوبصورت ہے اسے بُرا نہیں کہا جاسکتا?اسی طرح کرینہ کپورکے بارے میں اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی کرینہ کے لئے پسندیدگی پر انہیں تعجب ہوتا ہے کیونکہ ان کے مطابق وہ ماچس کی تیلی جیسی ہے جو صرف سیف علی خان کو تباہ و برباد کرنے آئی ہے پھر اسے چھوڑ دے گی?پریانکا چوپڑا ایک امیج اداکارہ ہے جو اچھا کردار ملنے پر سامنے آتی ہے جو وہ اچھے انداز میں نبھا لیتی ہے اور شاید اسی لیے لوگوں نے اسے فیشن اور کمینے جیسی فلموں میں پسند کیا لیکن وہ ان کے معیار کی ہیروئن نہیں ? امریتا راؤ کے بارے میں ایم ایف حسین کا ماننا ہے کہ فلم Vivahمیں انہوں اچھی اداکاری کی لیکن وہ اس پر بھی جان نہیں چھڑکتے اور اس فلم انڈسٹری میں امریتا کو کوئی اچھا منیجر نہیں ملا جو انہیں اچھے صلاح و مشورے دے سکتا?امیتابھ بچن کی فلم Paaکے بارے میں ایم ایف حسین کا کہنا تھا کہ انہیںPaa اچھی نہیں لگی جس سے انہیں ایک اچھی توقع وابستہ تھی جو پوری نہ ہوسکی?اسی طرح فلم گینگسٹر سے بالی ووڈ میں کامیابی کی پہلی سیڑھی چڑھنے والی اداکارہ کنگنا رناوٹ کے بارے میں ایم ایف حسین کا کہنا ہے کہ فلم کائٹس میں کنگنا کا اتنا سفید میک اپ تھا جو ایسا لگ رہا تھا کہ پورے چہرے پر چاک مل رکھا ہو اور ویسے بھی کائٹس ایک تیسرے درجے کی فلم تھی جس پر پابندی لگادینی چاہیے?اسی طرح مادھوری ڈکشٹ کے بعد ایم ایف حسین کے سر پر جس ہیروئن کی اداکاری کا خمار چڑھا ہوا ہے وہ اور کوئی نہیں بلکہ ودیا بالن ہیں اور اس انٹرویو میں وہ ان کی شان میں قصیدے پڑھنا نہیں بھولے اور ان کا پورٹریٹ بنانے کی شدید خواہش کا اظہار بھی کرڈالا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.