5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کرم ایجنسی میں4شدت پسند گرفتار،نامعلوم مقام منتقل
جنگ نیوز -
پارا چنار…کرم ایجنسی میں حکام نے چارشدت پسندوں کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا ہے? سرکاری ذرائع کے مطابق 4 شدت پسند گاڑی میں وسطی کرم سے علاقہ سدہ کی جانب آرہے تھے کہ اطلاع ملنے پرعلاقہ تین دو میں قائم چیک پوسٹ پر سیکیورٹی فورس نے انہیں گرفتار کرلیااور تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام منتقل کردیا?گرفتار شدپسندوں میں سے ایک کا تعلق اورکزئی ایجنسی اورتین کا تعلق وسطی کرم سے بتایا جاتا ہے?اورکزئی ایجنسی سے ملحقہ وسطی کرم میں بھی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی جاری ہے?شدت پسندوں کے متعدد ٹریننگ کیمپ تباہ کیے جاچکے ہیں?