تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

مقبوضہ کشمیر :طالب علم کے قتل کیخلاف مظاہرے جاری،علی گیلانی نظر بند

جنگ نیوز -
سری نگر…بھارتی پولیس کے ہاتھوں طالب علم کے قتل کے خلاف سرینگرکے مختلف علاقوں میں مظاہرے جاری ہیں جبکہ حریت رہنما سید علی گیلانی کو بھارتی پولیس نے نظر بند کردیا?کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ایک طالب علم کے قتل کے خلاف سرینگر میں زبردست بھارت مخالف مظاہرے جاری ہیں ? کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے گیارہوں جماعت کا ایک طالب علم طفیل احمد شہید اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے تھے ? قابض انتظامیہ نے واقعے کے خلاف مظاہروں کو روکنے کیلئے راجوری کدل ، صفا کدل ، کاؤڈارہ ، رعنا واری اور نواب بازارسمیت سرینگر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ رکردیا ? ادھربھارتی پولیس نے بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو گرفتار کر کے ہمہامہ پولیس اسٹیشن میں نظر بند کر دیا ہے ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.