5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کرغیزستان میں نسلی فسادات، 2روز کے ہنگاموں میں49افراد ہلاک
جنگ نیوز -
بشکیک…کرغیزستان میں ہنگاموں اور پرتشدد واقعات میں 49افراد ہلاک ہوگئے? حکومت نے جنوبی علاقوں میں ایمرجنسی اور کرفیو نافذ کردیا? اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے متحارب گروپوں پر زور دیا ہے کہ بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کریں?کرغیزستان کے دوسرے سب سے بڑے شہر اوش میں کرغیز اور ازبک نسلی گروہوں کے درمیان کشیدگی کے بعد پھوٹ پڑنے والے ہنگاموں پر قابو پانے کیلئے فوج تعینات کردی گئی ہے جہاں مسلح جتھے ایک دوسرے سے لڑائیوں میں مصروف ہیں جبکہ فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری ہے? شرپسندوں نے ہنگاموں کے دوران کئی عمارتوں اور گاڑیوں کو آگ لگادی?وزارت صحت کے مطابق پرتشدد واقعات میں ساڑھے چھ سو کے قریب افراد زخمی ہوچکے ہیں? اوش سمیت جنوبی علاقوں میں کرغیز اور ازبک برادریوں کے درمیان نسلی کشیدگی کی تاریخ کافی پرانی ہے?انیس سو نوے میں اوش شہر میں ہونے والے فسادات میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوگئے تھے?