تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عوام میٹھے بول پر گذارا کریں،چینی کی قیمت میں5روپے فی کلو اضافہ

جنگ نیوز -
کراچی…عوام ایک بار مہنگی چینی خریدنے پر مجبور گزشتہ5 دنوں میں پنجاب و سندھ میں چینی کی ایکس مل قیمت5 روپے اضافے کے ساتھ61 سے63 روپے50 پیسے فی کلو کی سطح پر آگئی?انڈسٹری زرائع کے مطابق سندھ و پنجاب کی ریٹیل مارکیٹوں میں چینی64 سے66 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے جبکہ ایکس مل اگست کے سودے کے لیے64 روپے50 پیسے فی کلو کی سطح پر کیے جارہے ہیں?ذرائع نے مزید بتایا کہ بین الاقوامی سطح پر بھی گزشتہ10 دنوں میں اس کی قیمت اگست کے سودے460 سے524 ڈ الر فی ٹن کی سطح پر آگئے جبکہ درآمد پر بھی135 ڈالر فی ٹن اضافہ ہوگیا ہے?ماہرین کا کہنا ہے آئندہ دنوں میں بھارت سمیت برما اور انڈونیشیا کی جانب سے چینی کی خریداری کے باعث بین الاقوامی سطح پر اس کی قیمت میں اضافہ دیکھا جاسکتا ہے?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.