5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،10شدت پسند ہلاک
جنگ نیوز -
پشاور . . . اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دس شدت پسند ہلاک اور نو زخمی ہوگئے?ذرائع کے مطابق قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف فورسزکا آپریشن جاری ہے جس میں مزید دس شدت پسند ہلاک اور نو زخمی ہوگئے ?کارروائی کے نتیجے میں شدت پسندوں کے چار ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے?اورکزئی ایجنسی میں فورسز کا آپریشن نو ہفتے سے جاری ہے جس میں اب تک تقریبا ساڑھے بارہ سوشدت پسند ہلاک اور ایک سو پچاس ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں?