5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ہنزہ میں گلیشئرز پگھلنے کے عمل میں تیزی سے جھیل کی سطح میں اضافہ
جنگ نیوز -
ہنزہ . . . عطا آباد جھیل میں پانی کی آمد میں اضافے کے ساتھ جھیل کی سطح میں چار انچ کا اضافہ ہوا ہے?سرکاری ذرائع کے مطابق عطا آباد جھیل میں آج پانی کی آمد 5400 کیوسک اوراخراج 5200 کیوسک ہے?سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ چار پانچ روز سے ہنزہ نگر میں موسم خوش گوار ہے اور دھوپ تیز ہونے کی وجہ سے گلیشئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں جس سے جھیل میں پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں جھیل کی سطح میں 4انچ کا اضافہ ہوچکا ہے?ادھر متاثرین کو ان کے علاقوں تک پہنچانے کیلیے گلگت اورہنزہ میں متاثرین کے لئے ہیلی سروس جاری ہے?