تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

نئی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس دوسرے روز بھی جاری

جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . نئی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے دوسرے روز کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی زیر صدارت جاری ہے ? بلوچستان ہائی کورٹ کے کانفرنس روم میں ہونے والے نئی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں چاروں صوبائی ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان، وفاقی شرعی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس سید افضل حیدر، رجسٹرار سپریم کورٹ، فقیر حسین و چاروں ہائی کورٹس کے رجسٹرار اور سینئر عدالتی عملہ شریک ہے ? اجلاس میں عدالتی پالیسی کے تحت عدالتوں کی مجموعی کارکردگی اور دیگر متعلقہ امور پر بات کی جارہی ہے نئی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر تک جاری رہے گا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.