5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کامیابی کے عزم کے ساتھ سری لنکا جارہے ہیں، شاہد آفریدی
جنگ نیوز -
کراچی . . . قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کامیابی کاعزم لے کر سری لنکا جارہے ہیں انشا اللہ گراؤنڈ میں ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی? ایشیا کپ کیلئے سری لنکا روانگی سے قبل ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں ایشیا کپ جیتنے کی پوری صلاحیت ہے، سینیرزکی واپسی سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا،سب کوبتادیا کہ ڈسپلن پرکوئی سمجھوتانہیں ہوگا? انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ سے دورہ انگلینڈ کی تیاری میں مدد ملے گی?