5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پاکستان اسٹیل ملز کے سابق چیئرمین معین آفتاب پر فرد جرم عائد
جنگ نیوز -
کراچی . . . وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے اسٹیل سابق چیئرمین معین آفتاب سمیت دس ملزمان پر کینٹین کرپشن کیس میں فرد جرم عائد کردی جبکہ باقی چار مقدمات میں عبوری چالانوں کو حتمی تصور کرلیا ہے?ملزمان معین آفتاب، برگیڈیئر(ر)عبدالقیوم ، عتیق احمد اور دیگر نے صحت جرم سے انکار کیا عدالت نے 24 جون کو گواہوں کو طلب کرلیا ہے? عدالت کے جج شوکت میمن نے ملزمان کے خلاف پانچوں مقدمات میں عبوری چالان کو حتمی تصور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزم معین آفتاب کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے?ملزمان پر اسٹیل ملز کو مختلف بے قاعدگیوں کے ذرایعے دس ارب روپے کا نقصان پہچانے کا الزام ہے?