تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

غیر معمولی سائز کے پاکستانی فٹ بال کی جرمنی میں نمائش

جنگ نیوز -
برلن . . . رضا چوہدری/نمائندہ جنگ . . . جرمنی کے دارالحکومت برلن میں پاکستان میں ہاتھ سے تیار کردہ ایک غیر معمولی سائز کے فٹ بال کی نمائش کی جائے گی? اس فٹ بال کا قطر تقریباً دو میٹر ہے اور اس پر دو پاکستانی جبکہ ایک جرمن پرچم بنے ہوئے ہیں? نمائش کا انتظام پاکستان جرمن کونسل برائے ثقافت و جمہوریت اور پاکستان ایمبیسی برلن نے مل کر کیا ہے? اس فٹ بال کو جدید عمارتوں سے مزئین برلن کے سیاحتی و تجارتی مرکز پوٹس ڈیمر پلٹس پر رکھا جائے گا? اس جگہ پر گرمیوں میں خاص طورپر ہزاروں کی تعداد میں لوگ گزرتے اور خریداری کرتے ہیں? فٹ بال کے شائقین اور جرمن فٹ بال ٹیم کے سپورٹر اس فٹ بال پر مختلف رنگوں کے مارکرز کے ساتھ اپنی ٹیم کے لیے نیک خواہشات لکھیں گے اور جب جرمنی کی قومی ٹیم سا ؤتھ افریقا سے فٹ بال کا ورلڈ کپ کھیل کر واپس لوٹے گی تویہ فٹ بال ٹیم کو پیش کیا جائے گا? پاکستان جرمن کونسل کے صدر شاہد ر یاض گوندل اور ایمبیسی آف پاکستان میں پریس کونسلر غلام حیدر آج سہ پہر ایک سے پانچ بجے تک نمائش کے موقع پر موجود رہیں گے جبکہ سفیرِ پاکستان شاہد کمال بھی نمائش کا دورہ کریں گے? نمائش کا مقصد جرمنی میں اس حقیقت کو اجاگر کرنا ہے کہ دنیائے فٹ بال میں استعمال ہونے والے ہاتھ سے بنے80 فیصد فٹ بال پاکستان کے ایک شہر سیال کوٹ میں بنتے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.