تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ارسا نے سندھ اور پنجاب کے حصے کے پانی میں کمی کردی

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . ارسا نے آبی ذخائر میں پانی کی کمی کے باعث سندھ اور پنجاب کے حصے کے پانی میں کمی کر دی ہے ? ارسا ذرائع کے مطابق دریائے سندھ اور دریائے کابل کے پانی پر مشتمل انڈس زون سے صوبہ پنجاب کو روزانہ 35 ہزار کیوسک اور سندھ کو ایک لاکھ 10 ہزار کیوسک پانی دیا جارہا تھا ، تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی کے بعد ارسا نے انڈس زون سے پنجاب کے حصے میں 15 ہزار اور سندھ کو 10 ہزار کیوسک کی کمی کردی ہے ، پنجاب کو اب تمام ذرائع سے کل ایک لاکھ تین ہزار کیوسک پانی مل رہا ہے ، ارسا بلوچستان کو گدو اور سکھر کے بیراجوں سے 11 ہزار اور خیبر پختونخوا کو 4 ہزار کیوسک پانی روزانہ دے رہی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.