تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اسلام آباد:وکلا چیمبر گرائے جانے پر انتظامیہ سے تصادم

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹس میں وکلا چیمبر گرائے جانے کے مسئلہ پر وکیلوں اور ضلعی انتظامیہ کے عہدے داروں کے درمیان تصادم ہوگیا ، وکلا نے پیر کو ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ وزیرداخلہ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ? ضلعی کچہری میں وکلا کا چیمبرز کی تعمیر کے مسئلہ پر تاجروں سے اختلاف چلا آرہا ہے ، وکلا کے مطابق گزشتہ شب ان کے کئی چیمبر گرادئے گئے ، آج وکیل اکھٹے ہوکر ایس پی آفس پہنچے تو ان کا وہاں موجود ضلعی انتظامیہ کے عہدے داروں سے ہاتھا پائی ہوگئی ، بعد میں وکلا وہاں سے احتجاج کرتے ہوئے چلے گئے ، اس واقعہ پراے ڈی سی جی اور اسسٹنٹ کمشنر کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے جبکہ وزیرداخلہ رحمان ملک نے اس تصادم کا نوٹس لتے ہوئے چیف کمشنر سے پیرتک رپورٹ طلب کرلی ، وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ اس واقعہ میں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.