تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

شکار پورمیں مسافر کوچ سے تین افراد اغواء،ایک مغوی ہلاک

جنگ نیوز -
شکار پور . . . شکار پور میں نامعلوم مسلح افرادنے مسافر کوچ سے تین افراد کو اغوا کرکے ایک کو ہلاک کردیا،جبکہ پولیس نے مقابلے کے بعد دو مغویوں کو بازیاب کرالیا?پولیس ذرائع کے مطابق خانپور انڈس ہائی وے پر15 سے زائد نامعلوم مسلح افراد کراچی سے کندھ کوٹ جانے والی مسافر کوچ سے تین افراد کو اغوا کرکے کچے کے علاقے گڑی تیغو کی جانب فرار ہوگئے?واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس نے موقعے پر پہنچ کر مسلح افراد سے مقابلے کے بعد دو مسافرعبدالجبار اور رحیم بخش کو بازیاب کرالیاجبکہ نامعلوم مسلح افراد تیسرے شخص عبدالغفار اوگائی کو قتل کر کے فرار ہوگئے?ڈی پی او شکارپور فیض اللہ کوریجوکا کہنا کہ یہ واقعہ اوگائی اور تیغانی قبائل کے درمیان جاری خونی تصادم کی کڑی ہوسکتاہے?تاہم واقعے کی مزیدتحقیقات جاری ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.