تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

جھولا گرنے سے بچہ جاں بحق ہونے کامقدمہ 2افسران کیخلاف درج

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . اسلام آباد کے سول جج نے راول ڈیم کے لیک ویو پارک میں جھولا گرنے سے بچہ جاں بحق ہونے کے مقدمہ میں گرفتار سی ڈی اے کے دو افسروں اور ٹھیکدار کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے ? لیک ویو پارک میں جھولا گرنے کے مقدمہ میں سی ڈی اے کے شعبہ پارکس کے ڈائریکٹر آصف امجد اور مینجر ادریس اور پارک کے ٹھیکیدار ارشد کو گرفتارکیا گیا ہے ، پولیس نے تینوں ملزموں کو سول جج لیاقت کھرل کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے پولیس کو ان تینوں کا ریمانڈ دے دیا ، بعد میں میڈیا سے گفت گو میں گرفتار ڈائریکٹر نے کہا کہ یہ واقعہ اتفاقی تھا اور بچے نے اس وقت دم توڑا جب اس کا علاج کرنے سے ایک سرکاری اسپتال نے معذوری ظاہر کردی اور زخمی بچے کو دوسرے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.