تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عالمی بینک تھر کول منصوبے کیلئے سرمائے کی فراہمی پر رضامندہو گیا،وزیر اعلی?

جنگ نیوز -
کراچی . . . وزیر اعلی? سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ عالمی بینک دوبارہ تھر کول منصوبے کے لیے سرمایا فراہم کرنے پر رضامند ہوگیا ہے?سندھ بجٹ برائے مالی سال 11-2010 کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی? سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ اس سے پہلے عالمی بینک نے منصوبے پر پیش رفت میں سست روی اور دیگر وجوہات کی بنا پر سرمایاکاری سے معذرت کرلی تھی، تاہم اب حکومت سندھ کی یقین دہانی کے بعد عالمی بینک نے دوبارہ اس اہم منصوبے میں دل چسپی ظاہر کی ہے? قائم علی شاہ نے بتایا کہ تھر کول میں مقامی سرمایاکاری کے علاوہ غیرملکی سرمایاکاری بھی آرہی ہے اور عالمی بینک نے بھی غیرملکی سرمایاکاروں کو اس منصوبے کی طرف راغب کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے?قائم علی شاہ نے مزید کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں چھ بنیادی شعبوں کو ترجیح دی گئی ہے، جن کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.