تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کرغیزستان فسادات میں51ہلاک، روس سے مدد کی اپیل

جنگ نیوز -
بشکیک… کرغیزستان میں ہنگاموں اور پرتشدد واقعات میں اکاون افراد ہلاک اور6 سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں دوسری جانب حکو مت نے فسادات ختم کروانے کے لیے روس سے مدد کی اپیل کردی ہے?کرغیزستان کے دوسرے سب سے بڑے شہر اوش میں کرغیز اور ازبک نسلی گروہوں کے درمیان کشیدگی کے بعد پھوٹ پڑنے والے ہنگاموں کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور ہلاک ہو نے والے افراد کی تعداد 51 ہو گئی ہے ، شہر میں فوج فوج تعینات کردی گئی ہے? کرغیز حکومت نے روسی صدر سے اپیل کی ہے کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج بھیجی جا ئے ? شرپسندوں نے ہنگاموں کے دوران کئی عمارتوں اور گاڑیوں کو آگ لگادی?? اوش سمیت جنوبی علاقوں میں کرغیز اور ازبک برادریوں کے درمیان نسلی کشیدگی کی تاریخ کافی پرانی ہے?انیس سو نوے میں اوش شہر میں ہونے والے فسادات میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوگئے تھے?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.