5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اگلے ایک دو روز میں غزہ کیلئے امداد کی اجازت مل سکتی ہے، ٹونی بلیئر
جنگ نیوز -
نیو یارک…مشرق وسطی? کیلئے عالمی طاقتوں کے خصوصی نمائندے ٹونی بلیر نے امید ظاہر کی ہے کہ اسرائیل غزہ میں امداد کی فراہمی کی اجازت کیلئے اقدامات کا اعلان اگلے ایک دو روز میں کرسکتا ہے? نیویارک میں برطانوی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں ٹونی بلیئر کا کہنا تھا کہ تین سال سے جاری غزہ کی ناکابندی میں نرمی ایک اہم قدم ہوگا? اور وہاں رہنے والے فلسطینیوں کی زندگی میں اہم تبدیلی لائے گا? متوقع اسرائیلی اقدامات کے نتیجے میں غزہ کے اندر روز مرہ استعمال کی اشیا کی آمد یقینی بنائی جائے گی اور اسلحے کی آمد روکی جائے گی? ٹونی بلیئر نے کہا کہ غزہ میں اشیا کی قانونی طریقوں سے آمد روکنے سے اسمگلنگ کو فروغ مل رہا ہے? اس لیے اسرائیل کو اپنی پالیسی بدلنا ہوگی?جبکہ حماس کو بھی دو ہزار چھ میں گرفتار اسرائیلی فوجی کو رہا کردینا چاہیے? انہوں نے کہا کہ فریڈم فلوٹیلا پر حملے کی اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی انکوائری کی نوعیت پر عدم اعتمادکے باوجود یہ ایک اہم پیشرفت ہے?