تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

گوشت اور ڈیری مصنوعات کی افغانستان اسمگلنگ،قیمتوں میں اضافہ

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور سمیت صوبہ خیبر پختون خوا میں گوشت اور ڈیری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے شہری مشکلات کا شکار ہیں? اعدادوشمار کے مطابق گوشت اور ڈیری مصنوعات کی رسد میں کمی اور بڑھتی قیمتوں کی بڑی وجہ اسمگلنگ ہے ? ذبح شدہ جانوروں کا گوشت ہی نہیں بلکہ زندہ جانور بھی افغانستان اسمگل کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں گوشت اور دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے? اوپن مارکیٹ میں اس وقت بڑاگوشت200 ، چھوٹا گوشت400 ،مرغی100 سے120 روپے کلو، انڈے60 سے ستر روپے درجن، دودھ چالیس روپے اور دہی60 روپے کلو دستیاب ہے? جو گذشتہ سال کے مقابلے میں چالیس سے ساٹھ روپے ذیادہ ہے?ایک اندازے کے مطابق رواں سال کے ابتدائی پانچ مہینوں میں ملک سے74 ملین ڈالر مالیت کا گوشت اور زندہ جانور برآمد کئے گئے جس سے قیمتی زر مبدلہ حاصل ہوا? تاہم غیر قانونی طور پر اسمگلنگ سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے ? ایک رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ میں گوشت کی مانگ فی کس56 گرام روزانہ ہے جبکہ پیداوار31 گرام کے قریب ہے? دودھ کی یومیہ مانگ فی کس250 ملی لیٹر ہے جبکہ پیداوار118 ملی لیٹر کے قریب ہے?4.326 ملین ٹن دودھ خیبر پختونخواہ میں پیدا ہوتاہے جس میں سے پندرہ فیصد ضائع ہوجاتا ہے? اسی طرح صوبے میں گوشت کی پیداوار348000 ٹن ہے ?جو ضرورت سے کہیں کم ہے?محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ صوبے میں پیداوار بڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہے? جس کے لئے بہت سے منصوبے جاری ہیں? جن میں پیداوار بڑھانے کے لئے آگاہی پروگرام اور ڈیری فارمز کی تعمیر شامل ہے ? جانوروں کی افغانستان سمگلنگ روکنے کے لئے صوبے کے آٹھ مقامات پر چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں ?خیبر پختونخواہ کے مالی سال بجٹ20102011 میں محکمہ لائیو اسٹاک اور زراعت کے کئی منصوبے شروع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے ?جس کے لئے بجٹ میں ایک ارب بیس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ? گزشتہ سالوں کے مقابلے میں رواں سال گوشت کی پیداوار میں چار فیصد تک اضافہ ہواہے جبکہ مرغی کی پیداوار میں8.6 فیصد اضافہ ہونے کے باوجود قیمتوں میں اضافہ انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.