5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سینیٹ:جی ایس ٹی میں ایک فیصد اضافے کو مسترد کرنیکی سفارش منظور
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پارلے منٹ کے ایوان بالا سینیٹ نے نئے بجٹ میں جی ایس ٹی کو ایک فیصد بڑھانے اور ملازمین کی تنخواہوں میں50 کی بجائے60 فیصد اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، سینیٹ کی منظورشدہ سفارشات کو قومی اسمبلی کو بھی بھیج دیا گیا ہے ? سینیٹ کا اجلاس آج شروع ہوا تو قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے سربراہ احمد علی نے نئے بجٹ کے فنانس بل میں ترامیم سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی ،، اس رپورٹ میں گریڈ16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں60 فیصد اضافہ کرنے اور کم از کم ماہانہ اجرت کو7 ہزار سے بڑھا کر9 ہزار روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے ، سینیٹ کمیٹی نے پی آئی اے ، پیپکو، واپڈا، اسٹیل ملز اور ریلوے کی تنظیم نو کرنے اور انہیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی بھی سفارش کی ہے ، کمیٹی کی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ سرکاری بیرونی دوروں میں واضح کمی کی جائے اور کسی بھی وفد میں10 سے زائد افراد نہیں ہونے چاہیئں، بجٹ میں ترامیم کے لئے سینیٹ نے ارکان کی235 تجاویز میں74 منظور کرکے قومی اسمبلی کو بھیج دیں ، اس سے پہلے اظہارخیال کرتے ہوئے پروفیسرخورشید نے کہا کہ ومی اسمبلی بغیرترامیم کے بجٹ منظور نہ کرے اور صوبوں کو منتقل قوانین پر وفاق کو بجٹ میں فیصلہ نہیں کرنا چاہیئے، اسحاق ڈار نے کہا کہ بجٹ کی سپلیمنٹری گرانٹس کی20 فیصد شرح کو کم کیا جائے?