5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
باجوڑ ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی،12شدت پسند ہلاک
جنگ نیوز -
خار…باجوڑ ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مزید آٹھ شدت پسند ہلاک ہوگئے، آج کی کاروائی میں ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی تعداد بارہ ہوگئی??ذرائع کے مطابق تحصیل خار کے علاقوں غنڈئی اور سمئی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر سیکیورٹی فورسز نے ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی اور بھاری توپ خانے سے گولہ باری کی ?جس کے نتیجے میں بارہ شدت پسند ہلاک ہوگئے? علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے دوران پشاور باجوڑ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ہے?جبکہ سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے?