5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
عطا آباد جھیل سے پانی کا اخراج6100 کیوسک تک پہنچ گیا
جنگ نیوز -
ہنزہ …عطا آباد جھیل کے اسپل وے میں مسلسل کٹا ؤ کے باعث جھیل سے پانی کا اخراج6100 کیوسک تک پہنچ گیا ہے? سرکاری ذرائع کے مطابق جھیل میں پانی کی آمد پانچ ہزار آٹھ سو کیوسک جبکہ اسپل وے کے ذریعے پانی کا اخراج چھ ہزار ایک سو کیوسک ہورہا ہے? پانی کے اخراج جاری رہنے کے سبب اسپل وے پر کٹاؤ کا عمل جاری ہے اور اسپل وے مسلسل چوڑا ہوتا جارہا ہے? دوسری جانب ہنزہ میں انتہائی خراب موسم کی وجہ سے ہیلی سروس آج تیسرے روز بھی معطل ہے،جبکہ سامان کی ترسیل اور لوگوں کی آمدورفت کے لئے شاہراہ قراقرم کاگلگت ہنزہ سیکشن بھی سہ پہر چار بجے تک کھلا رہے گا?