تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ٹیلی مواصلات کمپنی کے حوالے سے الزامات بے بنیاد ہیں،رحمن ملک

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ان پر ٹیلی مواصلات کمپنی کے حوالے سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں،اگر الزامات سچ ثابت ہوئے تو وزارت اور سینیٹ کی رکنیت سے استعفی? دے دیں گے?قومی اسمبلی میں بجٹ پربحث کے دوران مسلم لیگ ن کی رکن طاہرہ اورنگزیب نے کہاکہ رحمان ملک پر آئی ٹی کمپنی کے حوالے سے اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے?اس پر وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے وزیر داخلہ بنتے ہی متعلقہ کمپنی اور دیگرکاروباری اداروں کے عہدوں سے استعفی? دے دیا تھا جس کے ان کے پاس دستاویزی ثبوت بھی ہیں?انہوں نے کہا کہ انہوں نے شریف برادران کی طرح بیرون ملک کاروبار کیا?رحمان ملک نے کہاکہ اسپیکراسمبلی الزامات کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بنائیں?انہوں نے کہاکہ الزام لگانے والے ادارے کو پانچ ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجوا دیا ہے? بجٹ پر بحث کو دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن واحد سومرونے کہاکہ کالاباغ ڈیم کی بات کرنے والے ملکی وحدانیت سے کھیل رہے ہیں? انہوں نے کہاکہ طوفان سے متاثرہ ٹھٹہ کو آفت زدہ قرار دیا جائے?فرح نازاصفہانی نے کہا کہ تنخواہیں 50 فیصد بڑھنے سے ملازمین کی کارکردگی بڑھے گی اور کرپشن کی خواہش کم ہوگی? مسلم لیگ ن کے زاہد حامد نے کہا کہ وزرا کی تعداد کم کی جائے اور سرکاری اخراجات کو قابو میں لایا جائے ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.