تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اے پی ایم ایس او کے کارکنان حصول علم پر بھرپورتوجہ دیں ،وسیم آفتاب

جنگ نیوز -
کرا چی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے کہاہے کہ اے پی ایم ایس او حق پرستی کے انقلاب کا ہراول دستہ ہے اور اے پی ایم ایس او کے کارکنان پر لازم ہے کہ وہ حصول علم پر بھرپورتوجہ دیں اوربانی وقائد تحریک جناب الطاف حسین کے پیغام حق کے فروغ کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں?یہ بات انہوں نے لال قلعہ گراو?نڈعزیزآباد میں آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی تنظیم نو کے سلسلے میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی?اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین کی دن رات کی محنت سے حق پرستی کا فکروفلسفہ ملک بھر میں پھیل رہا ہے اورملک بھر کے مظلوم عوام ایم کیو ایم کے پرچم تلے جمع ہورہے ہیں?حق پرستی کاانقلاب دستک دے رہا اور انشاء اللہ اب پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کے دن گنے جاچکے ہیں? قبل ازیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن جاوید کاظمی نے کہاکہ اے پی ایم ایس او ایک انقلابی تحریک ہے جس کے بطن سے ایک عوامی جماعت نے جنم لیا ہے?انہوں نے کہاکہ غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلباء ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کی تبدیلی کی ضمانت ثابت ہوسکتے ہیں لہ?ذا اے پی ایم ایس او کے کارکنان احساس ذمہ داری کے ساتھ تنظیمی فرائض انجام دیں? اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضا نے کہاکہ اے پی ایم ایس او کے کارکنان پر لازم ہے کہ وہ آنے والی نسلوں کے بہتر اور روشن مستقبل کیلئے خود کو زیورعلم سے آراستہ کریں اوراپنی علمی صلاحیتیں تحریک کے فکروفلسفہ کے فروغ کیلئے استعمال کریں?طلباء کارکنان خود کو معاشرتی برائیوں سے دوررکھیں،اساتذہ کا احترام کریں اور اپنے کردار وعمل کی قابل تقلید مثالیں قائم کریں?بعدازاں رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے اے پی ایم ایس اوکی مرکزی کمیٹی کے نومنتخب عہدیداروں کے ناموں کا بھی اعلان کیا ?اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن سلیم تاجک بھی موجود تھے?












متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.