تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پاکستان میں اغوا کرکے 10 سال بیگار کیمپ میں رکھا گیا ، برطانوی لڑکی کا دعوی?

جنگ نیوز -
لندن…برطانیہ میں تفتیشی ماہرین پاکستان نژاد لڑکی کے اس دعوے کی تحقیقات کررہے ہیں کہ وہ دس سال تک پاکستان میں ایک بیگار کیمپ میں قید رہی ?برطانوی اخبار کے مطابق گلاسگو سے تعلق رکھنے والی اٹھائیس سال کی ناہیدہ بی کا کہنا ہے کہ اُسے اور اس کے انکل کو اپریل دو ہزار میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے دو افراد نے اغوا کیا تھا ،اغوا کے بعد اسے بیگار کیمپ میں لے جایا گیا جہاں اور بھی کئی مغوی موجود تھے ،انہیں مارا پیٹا جاتا اور نشہ آور اشیا دی جاتی تھیں ?ناہیدہ بی کے مطابق مغویوں سے بندوقوں اور پستولوں کے پرزوں کو جوڑنے ، ان کی مرمت اور صفائی کا کام لیا جاتا تھا ? رپورٹ کے مطابق سن دو ہزار میں ناہیدہ بی کے اہل خانہ نے برطانوی فارن آفس اور پاکستان حکام کو اس کے اغوا کی اطلاع دی ?اس کے بعد تقریباً سات سال تک فارن آفس میں کسی رابطے کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے ? دو ہزار سات میں ناہیدہ کے بھائی نے فون کرکے بتایا کہ اس کی بہن سن دو ہزار سے لاپتہ ہے ? اس کے بعد اگلا رابطہ رواں سال اٹھائیس مئی کو ہوا جب پولیس نے فارن آفس کو اطلاع دی کہ ناہیدہ کو اغوا کرنے والے افراد اس کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں ? اس پر اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن کے حکام نے اس کیلئے ہنگامی طور پر پاسپورٹ کا انتظام کیا ? ناہیدہ بی کا کہنا ہے کہ تین ہفتے پہلے اغوا کاروں نے اچانک اُسے ، اُس کے انکل اور دوسرے مغویوں کو ڈیرہ غازی خان میں چھوڑ دیا ? اس کیس نے برطانوی پولیس اور فارن آفس کو الجھادیا ہے ?پولیس کا کہنا ہے کہ اتنی لمبی مدت کے مبینہ اغوا اور تاوان کا مطالبہ نہ کئے جانے کی وجہ سے یہ ایک غیر معمولی کیس ہے ? رپورٹ کے مطابق برطانوی پولیس ، سیریس آرگنائزڈ کرائم ایجنسی اور پاکستانی ماہرین ناہیدہ بی کے کیس کی چھان بین کررہے ہیں ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.