5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
علمائے کرام خطبات میں اتحاد بین المسلمین کا درس دیں، رابطہ کمیٹی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء کے قیام کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے?اس سلسلے میں گزشتہ روز ممتازمذہبی اسکالر ڈاکٹرجمیل راٹھورکی سربراہ میں خلیفہ ارشادمحمودحبیبی،مولانافداحسین طیّبی،علامہ عبدالحفیظ طیّبی، مولاناسیدمحمدامین الدین پر مشتمل وفد جبکہ مولاناسیداظہرحسین نقوی سربراہ میں جمعیت علماء امامیہ پاکستان کے مولانااکرام حسین ترمذی، مولانا محمدعباس ،مولانا شاہد رضاحسینی، علامہ مر زاحبیب،علامہ ریاض الحسن اورمولانا غلام رضا جعفری پر مشتمل وفدنے خورشید بیگم میموریل ہال عزیزآباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان کنورخالدیونس، سیف یارخان ،توصیف خانزادہ اورا شفاق احمد منگی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں?اس موقع پر ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاویداحمد ،اراکین انوررضا، ناصر یامین اور منظر مہدی بھی موجودتھے?مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے کراچی میں بے گناہ شہریوں کے قتل اور شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ فرقہ واریت کی آگ بھڑکر مسلمانوں کو آپس میں لڑانے والے انسانیت کے کھلے دشمن ہیں ?انہوں نے کہا کہ مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، بھائی چارے کی فضاء کے فروغ اور اتحاد بین المسلمین کیلئے الطاف حسین کا کردار ناقابل فراموش ہے اورتمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اس کارخیرمیں ان کے ساتھ ہیں ? علمائے کرام نے کراچی میں امن وامان کی فضاء کے قیام اورفرقہ وارانہ فسادات کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے ایم کیوایم کو اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا? رابطہ کمیٹی کے ارکان نے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کی ساز ش کو ناکام بنانے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عوام کومیدان عمل میں آکر حق پرستانہ کردار ادا کرنا ہوگا? انہوں نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ اپنے خطبات میں اتحاد بین المسلمین کا درس دیں اورعوام کے مذہبی جذبات بھڑکانے والے سازشی عناصر پر کڑیں نظر رکھیں?اس موقع پر کراچی میں دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونیو الے تمام افرادکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی?