تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ٹارگٹ کلنگ میں ایم کیو ایم ملوث نہیں،امین خٹک

جنگ نیوز -
کراچی…عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکریٹری امین خٹک کا کہنا ہے ٹارگٹ کلنگ میں ایم کیوایم ملوث نہیں ہے ?اے این پی کے وفد نے امین خٹک کی قیادت میں صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی ملاقات کی? وفد میں اے این پی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری بشیر جان، رانا گل آفریدی ، وزیر محنت سندھ امیر نواب اور دیگر نے ملاقات کی? ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امین خٹک نے کہا کہ صدر سے سندھ میں اضلاع کی پرانی حیثیت کی بحالی پر بات ہوئی ہے ?انھوں نے کہا کہ ڈیڑھ کروڑ کی آبادی کو ایک ضلع رکھنا کون سے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ہے ، انھوں نے بتایا کہ لینڈ مافیا کے خلاف صدر نے کمیٹی تشکیل دی ہے ، کچی آبادی کی لیزسے متعلق صدر نے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کردیئے ہیں? امین خٹککا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اہم مسئلہ ہے ، ایم اکیو ایم ان واقعات میں ملوث نہیں ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.