5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کے ایس ای میں تیزی، انڈیکس میں186پوائنٹس اضافہ،9437پربند
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کیپٹل گینز ٹیکس سے متعلق مختلف خبریں گشت کرتی رہی جس نے100 انڈیکس میں تقریباً200 پوائنٹس کا اضافہ کیا?بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں42 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا لیکن جلد ہی مارکیٹ میں سینیٹ کی قائمہ کی جانب سے کیپٹل گینز ٹیکس نہ لگانے کی تجویز کی خبروں کے باعث100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران231 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا? تاہم اطلاعات کی تصدیق نہ ہونے کے باعث اس تیزی میں تھوڑی بہت کمی ہوئی اور کے ایس ای100 انڈیکس کا اختتام186 پوائنٹس اضافے کے ساتھ نو ہزار437 پوائنٹس پر ہوا?آج9 کروڑ93 لاکھ حصص میں لین دین ہوا جبکہ نمایاں سودوں میں آج بھی لاٹ پی ٹی اے کا حصص سب سے آگے رہا اور یہ25 پیسے اضافے کے ساتھ8 روپے96 پیسے پر بند ہوا? تجزیہ کاروں کے مطابق کیپٹل گینز ٹیکس سے متعلق تحفظات دور ہونے اور آئندہ ماہ آنے والے کمپنیوں کے مالیاتی نتائج مارکیٹ میں تیزی کی لہر پیدا کرسکتے ہیں?