5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پشاور:جاں بحق افغان طالب علم کے لواحقینکا احتجاجی مظاہرہ
جنگ نیوز -
پشاور…پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے افغان طالب علم کے لواحقین نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ?پشاور میں قائم شمشتو کیمپ کا رہائشی اور طالب علم محمد جاوید ولد زین العابدین کے لواحقین نے پریس کلب کے سامنے متوفی کی لاش رکھ کر احتجاج کیا اور پشاور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی ?جاں بحق افغان مہاجر کے لواحقین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تھانہ ارمڑ کے ایس ایچ او پر الزام عائد کیا کہ اس نے ہمارے دشمنوں سے رشوت لے کر بے گناہ بیٹے کو پشاور میں ہونیوالی ایک دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث کرتے ہوئے اسکے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کی اور جمعہ کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا? جوآج اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا? متوفی افغان مہاجر محمد جاوید کے لواحقین نے صوبائی حکومت اور پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے از خود نوٹس لے کر ملوث پولیس اہلکاروں کو سزا دلوانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو وہ وزیر اعلی? ہاوس کے سامنے خود سوزی کریں گے?