5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
احمد پور شرقیہ سے ایک بچی سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد
جنگ نیوز -
بہاولپور…بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ سے ایک بچی سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں?پولیس کے مطابق تحصیل احمد پور شرقیہ کے علاقے محمود شہید دربارمیں واقع مسجد سے دوافراد کی لاشیں ملی ہیں ، جبکہ اسی علاقے میں قبرستان سے سات سالہ بچی کی بھی لاش برآمد ہوئی ہے?اس کے علاوہ ایک دس سالہ بچہ بھی زخمی حالت میں ملاہے?پولیس کے مطابق تمام افراد کے جسموں پرچھریوں کے وار کے نشان ہیں?قتل ہونیوالے افراد میں سے مشتاق اور بچی رابعہ باپ بیٹی تھے?زخمی بچے اور لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹراحمدپور شرقیہ منتقل کردیاگیاہے?