تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

قومی اسمبلی:بجٹ سے امیر و غریب میں فاصلے بڑھیں گے، پی پی اراکین

جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران کئی ارکان نے دیگر سیاسی ایشوز بھی اٹھاتے رہے جبکہ ایک حکومتی رکن نسیم چوہدری نے بجٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ? ان کا کہنا تھا کہ شرم کا مقام ہے کہ روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگانے والی ان کی اپنی جماعت نے سب کچھ مہنگا کردیا?قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر پیپلزپارٹی کے نواب علی وسان نے کہا کہ کالاباغ ڈیم سے3 صوبے روٹھ سکتے ہیں اس لئے یہ معاملہ نہ چھیڑا جائے? مسلم لیگ نون کی خالدہ منصور نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافے سے6 کروڑ افراد کو فائدہ ہوگا اور باقی11 کروڑ عوام کا کیا قصور ہے؟? پیپلز پارٹی کی رکن نسیم چوہدری نے کہا کہ بجٹ سے امیر اور غریب میں فاصلے بڑھیں گے?انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض لینے سے پہلے عوام کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا? فرزانا راجا نے کہا کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے سیاسی وابستگی کے بغیر عوام کی مدد کی جارہی ہے? مسلم لیگ قاف کے ارکان نے ہزارہ صوبہ تحریک کے سلسلے میں ایبٹ آباد میں تشدد واقعات پر اظہارخیال کی اجازت نہ ملنے پر ایوان سے واک آؤٹ بھی کیا?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.